ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ہوناورکی شراوتی ندی میں ڈوب کردو طلبا ہلاک

ہوناورکی شراوتی ندی میں ڈوب کردو طلبا ہلاک

Fri, 05 Jan 2018 21:15:22    S.O. News Service

 ہوناور:5/ جنوری (ایس اؤنیوز)تعلقہ کے ائیگوند دیہات میں واقع شراوتی ندی میں غرق ہوکر کالج کے طلبا ہلاک ہوگئے ، جن کی شناخت ہوناور  تعلقہ کے جلولّی دیہات کے رہنے والے گوریش منجوناتھ گوڈا(17) اور جگدیش مادیو مہالے (17) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

دونوں طلبا ہوناور تعلقہ کے النکی کی سرکاری پی یوکالج میں زیر تعلیم تھے۔ جمعہ کی شام کو  گوریش گوڈا، جگدیش مہالے اور چرن راج تینوں شراوتی ندی میں تیرنے کے لئے اُترے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ  برج کے نچلے حصہ میں واقع ایک ٹیلے سے جیسے ہی ایک کے بعد دوسرے  نے چھلانگ لگائی  ندی میں پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے دونوں طلبا پانی میں غرق  ہوگئے۔

چرن راج  نے خطرے کو بھانپتے ہوئے فوری قریب میں واقع لوگوں کو واقعے کی جانکاری دی، اور کافی نوجوان مدد کے لئے پہنچ گئے۔ ندی میں غرق دونوں طلبا کی تلاشی شروع کردی گئی، مگر کافی کوششوں کے جب دونوں طلبا کو باہر نکالا گیا تو اُس وقت تک دونوں کی روح قبض ہوچکی تھی۔

 ہوناورپولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔


Share: